Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹ گالا 2025 میں شاندار انٹری؛ شاہ رخ خان نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا

Now Reading:

میٹ گالا 2025 میں شاندار انٹری؛ شاہ رخ خان نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا
میٹ گالا 2025 میں شاندار انٹری؛ شاہ رخ خان نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا

بالی ووڈ کے ‘کنگ’ اداکار شاہ رخ خان نے میٹ گالا 2025 میں شاندار اور پُروقار انداز سے انٹری دی، جس نے سب کی نظریں ان پر جما دیں اور محفل کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا۔

شاہ رخ خان نے فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ “میٹ گالا 2025” کے ریڈ کارپٹ پر اپنے پُروقار اور دلکش انداز سے جلوے بکھیرے، سب کی نگاہیں اپنی جانب کھینچ لیں اور عالمی سطح پر تہلکہ مچادیا۔
(فوٹو: انسٹاگرام)

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ایونٹ کی تھیم کی مناسبت سے مکمل سیاہ لباس کا انتخاب کیا، ان کا مجموعی انداز سادہ اور کلاسک تھا لیکن انہوں نے بھاری بھرکم جیولری کے انتخاب سے اپنے لک میں خوبصورتی اور دلکشی کا منفرد چناؤ کیا۔
(فوٹو: انسٹاگرام)

Advertisement

بالی ووڈ کنگ کے میٹ گالا لک میں ان کے زیورات کا انتخاب بھی خاصی توجہ کا مرکز رہا، انہوں نے چاندی کی متعدد تہوں پر مشتمل ایک خوبصورت چین پہنی جبکہ ان کے گلے میں جھولتا ہوا بڑا سا “K” پینڈنٹ سب کی نگاہوں کا مرکز بن گیا، جو بلاشبہ “کنگ خان” کی شان دار شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔
(فوٹو: انسٹاگرام)

شاہ رخ خان نے اپنے ہاتھوں میں متعدد انگوٹھیاں پہن کر اپنے لک میں ایک منفرد اور ڈرامائی انداز شامل کیا جبکہ سبیاساچی کی پہچان سمجھی جانے والی خاص بروچ کو بھی اپنے کوٹ کا حصہ بنا کر نفاست کا مظاہرہ کیا۔
(فوٹو: انسٹاگرام)

یہ شاہ رخ خان کی میٹ گالا میں پہلی شرکت تھی، مگر ان کی پُراعتماد انٹری، شاندار انداز اور فیشن کے جرات مندانہ انتخاب نے ایسی دھوم مچائی کہ ہر طرف صرف انہی کا چرچا رہا۔
(فوٹو: انسٹاگرام)

Advertisement

شاہ رخ خان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں، ان کے لک کو لاکھوں صارفین نے بے حد پسند کیا جبکہ بین الاقوامی فیشن ناقدین نے بھی ان کے انداز کی خوب تعریف کی۔

واضح رہے کہ میٹ گالا، جسے ‘فیشن کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ’ تصور کیا جاتا ہے، ہر سال نیویارک میں منعقد ہونے والی ایک نمایاں فنڈ ریزنگ تقریب ہے، جس کا مقصد میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے کاسٹیوم انسٹیٹیوٹ کے لیے فنڈز جمع کرنا ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر