Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیرت کے نام پر لرزہ خیز قتل؛ معروف ٹک ٹاکر ’تھل کی شہزادی‘ زندگی سے محروم

Now Reading:

غیرت کے نام پر لرزہ خیز قتل؛ معروف ٹک ٹاکر ’تھل کی شہزادی‘ زندگی سے محروم
غیرت کے نام پر لرزہ خیز قتل؛ معروف ٹک ٹاکر ’تھل کی شہزادی‘ زندگی سے محروم

سوشل میڈیا پر ’تھل کی شہزادی‘ کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر اقراء کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

پنجاب کے ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں غیرت کے نام پر قتل کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں مقامی سطح پر شہرت رکھنے والی نوجوان ٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا۔

اقراء سوشل میڈیا پر ’تھل کی شہزادی‘ کے نام سے جانی جاتی تھیں جب کہ انہیں گھر میں ہی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر پراسرار طور پر جاں بحق

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اقراء کو ان کے قریبی رشتہ دار، جو ان کا کزن بتایا جا رہا ہے نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ ملزم کو سوشل میڈیا پر اقراء کی سرگرمیوں پر اعتراض تھا اور وہ انہیں ویڈیوز بنانے سے باز رکھنے کی کوشش کرتا رہا تھا۔

واقعے کے روز بھی تلخ کلامی کے بعد ملزم نے غصے میں آکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اقراء موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

Advertisement

پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور تھانہ نور پور تھل میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ قتل کے محرکات اور واقعے کے پسِ منظر سے متعلق تمام تفصیلات سامنے لائی جاسکیں۔

واضح رہے کہ اقراء عرف ’تھل کی شہزادی‘ مقامی نوجوانوں میں خاصی مقبول تھیں اور ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز کو ہزاروں صارفین فالو کرتے تھے۔ ان کی ناگہانی موت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر