 
                                                                              پاکستان کے معروف ستارے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا ہے۔
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو یہ اعزاز پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات، فیصل نیاز ترمذی نے ایک خصوصی تقریب کے دوران پیش کیا۔
یہ تقریب حالیہ پاکستانی فلم “لو گرو” کی تشہیری مہم کے تحت منعقد کی گئی، جس میں دبئی میں موجود پاکستانی کمیونٹی، سفارتی مشن کے اراکین، مداحوں اور میڈیا نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر فیصل ترمذی نے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ فنونِ لطیفہ پاکستان کی سافٹ پاور کا ایک مضبوط ذریعہ ہیں، ہمارے فنکار دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور ثقافتی تشخص اجاگر کرتے ہیں اور عالمی سطح پر ہماری کہانی بیان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم لو گرو جیسے منصوبے نہ صرف پاکستان کے جدید اور ترقی پذیر ثقافتی چہرے کو سامنے لاتے ہیں بلکہ دنیا بھر کے ناظرین سے دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید تقریباً ایک دہائی بعد کسی فلم میں اکٹھے نظر آئیں گے، ان کی آخری مشترکہ فلم “بن روئے” 2015 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا تھا، تاہم اب انکی نئی فلم “لو گرو” 6 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 