Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہوش کے ناخن لیں، فیصل قریشی کی مودی سرکار پر شدید تنقید

Now Reading:

ہوش کے ناخن لیں، فیصل قریشی کی مودی سرکار پر شدید تنقید
ہوش کے ناخن لیں، فیصل قریشی کی مودی سرکار پر شدید تنقید

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے بھارت کی جانب سے حالیہ بزدلانہ حملوں پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوش کے ناخن لیں، بھارتیوں کو سچ دکھائی دیتا ہے یا نہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں فیصل قریشی نے بھارت کے حملے میں ایک بے گناہ بچے کی شہادت کو دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی انسانی سانحے پر خوشی منانا شرمناک عمل ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ پہلگام میں ہونے والے واقعات ابھی تک ثابت نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کے ثابت ہونے کا امکان ہے، لیکن بھارتیوں کی کارروائی پوری دنیا نے دیکھی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: نفرت کی سیاست سے کچھ نہیں ملے گا، فیصل قریشی کی مودی حکومت پر تنقید

 انہوں نے بھارتیوں سے سوال کیا کہ آخرکار تمہیں کیا کامیابی حاصل ہوئی؟ تمہارے جہاز گرے ہیں اور تم نے ایک معصوم بچے کو شہید کیا ہے، جس پر ہمیں گہرا دکھ ہے۔

فیصل قریشی نے بھارتی فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں کے لیے شہادت کو ایک عظیم مرتبہ سمجھتے ہیں، مگر تمہاری وجہ سے ایک بے گناہ بچہ شہید ہوا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستانیوں کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے جبکہ بھارتی فنکار ریاستی دباؤ کے تحت اپنے بیانیے کی حمایت کرنے پر مجبور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر