Advertisement
Advertisement
Advertisement

الوداعی پیغام لکھ لیا تھا! عدنان صدیقی کا طوفان زدہ پرواز میں خوفناک تجربہ

Now Reading:

الوداعی پیغام لکھ لیا تھا! عدنان صدیقی کا طوفان زدہ پرواز میں خوفناک تجربہ
الوداعی پیغام لکھ لیا تھا! عدنان صدیقی کا طوفان زدہ پرواز میں خوفناک تجربہ

کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں شدید طوفانی حالات کے باعث پیش آنے والے خوفناک واقعے میں سوار پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ذہنی کیفیت اور خوفناک تجربے کو انتہائی جذباتی انداز میں شیئر کیا ہے۔

24 مئی کو کراچی سے روانہ ہونے والی اس پرواز میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر سمیت متعدد مسافر بھی موجود تھے، تاہم اس حوالے سے عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ معمول کے اس سفر نے اچانک ایک ایسا موڑ لیا جہاں زندگی اور موت کے درمیان کھڑے ہو کر اپنی بے بسی کا احساس کر رہا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ طیارے کو شدید جھٹکے لگنے کے دوران مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور کئی لوگ چیخ رہے تھے، اکثر مسافروں کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ ایک دوسرے کو تھامے ہوئے تھے۔ میں نے اس لمحے ایک الوداعی پیغام فون پر لکھا تھا، جسے میں نے لینڈنگ کے بعد ڈیلیٹ کر دیا، مگر وہ الفاظ میرے دل کی گہرائیوں سے نکلے تھے۔

عدنان صدیقی نے پائلٹ کی شاندار مہارت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ جب جہاز زمین کو چھو رہا تھا تو اچانک ایک تیز جھٹکے کے ساتھ پھر سے آسمان کی طرف بلند ہو گیا، کپتان کی فوری اور ذہین فیصلہ سازی قابل تحسین ہے۔

مزید پڑھیں: عدنان صدیقی جوانی سے زیادہ اب ہینڈسم نظر آتے ہیں

اداکار نے اپنے اس خوفناک تجربے کو زندگی کا ایک قیمتی درس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پرواز کا اختتام نہیں بلکہ اللہ کا کرم تھا۔ زندگی نازک، مختصر اور انتہائی قیمتی ہے، اپنے پیاروں کے قریب رہیں اور ہر لمحے کو اہمیت دیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ 24 مئی کو کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر