
پاکستان فلم انڈسٹری ایک معروف رائٹر محمد کمال پاشا سے محروم ہوگئی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مصنف اور اسکرپٹ رائٹر محمد کمال پاشا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔
ان کے بیٹے عبداللہ نے بتایا کہ مرحوم کئی مہینوں سے بیمار تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
واضح رہے کہ محمد کمال پاشا نے پاکستانی سنیما میں بحیثیت اسکرپٹ رائٹر اور کہانی نویس گرانقدر خدمات انجام دیں، ان کی تحریری تخلیقات نہ صرف فکری گہرائی کا مظہر تھیں بلکہ ان میں معاشرتی ناہمواری، غربت، محبت، اخلاقی انحطاط اور موت جیسے عمیق موضوعات کو نہایت فنکارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔
ان کا قلم ایک ایسے حساس تخلیق کار کا آئینہ دار تھا جو سماج کے دکھ، درد اور تضادات کو پوری شدت سے محسوس کرتا تھا۔
کمال پاشا نے تین سو سے زائد فلموں کے لیے اسکرپٹ تحریر کیے اور اپنی غیر معمولی تخلیقی بصیرت اور فنی مہارت کے ذریعے فلمی صنعت کو ایک نئی جہت عطا کی، ان کی تحریریں نہ صرف مقبولیت کی حامل تھیں بلکہ فنی و فکری اعتبار سے بھی ایک منفرد مقام رکھتی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News