Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریلیز سے پہلے ہی ‘مشن امپاسیبل 8’ کی زبردست اوپننگ، 12 ملین ڈالرز کا بزنس

Now Reading:

ریلیز سے پہلے ہی ‘مشن امپاسیبل 8’ کی زبردست اوپننگ، 12 ملین ڈالرز کا بزنس
ریلیز سے پہلے ہی 'مشن امپاسیبل 8' کی زبردست اوپننگ، 12 ملین ڈالرز کا بزنس

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی نئی ایکشن فلم مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ نے امریکہ میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کی ایڈوانس بکنگ حاصل کر لی ہے، جسے فلمی حلقوں میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو ابتدا میں 17 مئی کو جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کیا گیا، جہاں اسے باکس آفس پر شاندار پذیرائی ملی۔

جنوبی کوریا میں فلم نے ویک اینڈ پر 7.5 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت کیں اور 5 ملین ڈالرز کا بزنس کیا، جو رواں سال کسی بھی فلم کی سب سے بڑی اوپننگ قرار دی جا رہی ہے۔

بھارت میں اس فلم نے 4 ملین، جاپان میں 2 ملین جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مجموعی طور پر 1 ملین ڈالرز کمائے۔

Advertisement

مشن امپاسیبل 8 23 مئی کو امریکہ اور دیگر ممالک میں باقاعدہ طور پر ریلیز کی جائے گی جبکہ چین میں فلم 30 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ فلم عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز سے زائد کمانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Advertisement

شمالی امریکہ میں اس فلم کے ابتدائی ویک اینڈ پر 100 ملین ڈالرز سے زائد کمائی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، جو اسے رواں سال کی سب سے بڑی اوپننگز میں شامل کر سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر