
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو مقبول اور باصلاحیت فنکار وہاج علی اور سحر خان پہلی بار ایک ساتھ نجی ٹی وی کے آنے والے ڈرامہ سیریل میں نظر آئیں گے۔
دونوں اداکار اپنی بہترین اداکاری اور اسکرین پرفارمنس کی بدولت ڈرامہ انڈسٹری میں بے حد مقبول ہیں۔
اس سے قبل سحر خان ایک انٹرویو میں اظہار کر چکی ہیں کہ وہ مستقبل میں وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں، اور اب ان کا یہ خواب حقیقت بننے جا رہا ہے، ان کے مداح بھی طویل عرصے سے اس جوڑی کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے منتظر تھے۔
یہ نیا ڈرامہ سیریل “جن کی شادی اُن کی شادی” کے عنوان سے مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے تیار کیا جا رہا ہے، معروف ہدایت کار سیفی حسن اس پروجیکٹ کی ہدایت کاری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، جبکہ کہانی شمعون عباسی نے تحریر کی ہے اور اسکرپٹ سید نبیل نے لکھا ہے۔
ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں وہاج علی اور سحر خان کے علاوہ ارسلان نصیر، رومیصہ خان، سدرہ نیازی، سید جبران، نادیہ افگن اور دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔
حال ہی میں نجی ٹی وی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس ڈرامے کے حوالے سے خاصی جوش و خروش پایا جا رہا ہے، متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ وہ خاص طور پر وہاج اور سحر کی جوڑی کو دیکھنے کے لیے ڈرامہ دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News