Advertisement
Advertisement
Advertisement

سحر ہاشمی کی شریکِ حیات کیلئے سادگی بھری خواہشات سامنے آگئیں

Now Reading:

سحر ہاشمی کی شریکِ حیات کیلئے سادگی بھری خواہشات سامنے آگئیں
سحر ہاشمی کی شریکِ حیات کیلئے سادگی بھری خواہشات سامنے آگئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ سحر ہاشمی کی شریکِ حیات کیلئے سادگی بھری خواہشات سامنے آگئی ہیں۔

اداکارہ سحر ہاشمی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب انٹرویو میں اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے لیے دلچسپ اور سادہ خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سحر ہاشمی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ ایک ایسے جیون ساتھی کی خواہش رکھتی ہیں جو محض ظاہری شخصیت نہیں بلکہ عملی طور پر ایک خیال رکھنے والا انسان ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر مجھے کھانا کھلائے، میرے تھکے ہوئے پیر دبائے اور سب سے اہم بات اُسے چائے بنانی آنی چاہیے، میرے خیال میں ہر مرد کو چائے بنانی آنی چاہیے، یہ واقعی ضروری ہے۔

Advertisement

اپنی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سحر ہاشمی نے اعتراف کیا کہ وہ ایک جذباتی انسان ہیں اور بعض اوقات پریشانی میں شدید ردعمل دیتی ہیں، اس لیے میں ایک ایسے ساتھی کی متلاشی ہوں جو متوازن، تحمل مزاج اور سمجھدار ہو، جو میری بات سنے اور مجھے جذباتی طور پر سنبھال سکے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسے تعلق کی خواہش مند ہیں جس میں دونوں ایک دوسرے کو سمجھیں، قبول کریں اور ایک دوسرے کی کمزوریوں کو سہارا دیں۔

Advertisement

سحر ہاشمی کے اس خالص اور حقیقت پسندانہ مؤقف کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کا یہ کھرا انداز اور سادگی آج کے مصنوعی رویوں سے بھرے ماحول میں ایک خوشگوار تازگی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر