
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے مادرِ وطن کے جانباز سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے موسیقی کی تاریخ میں امر میڈم نورجہاں کے دل میں اتر جانے والے نغمے کو اپنی مترنم آواز میں ڈھال کر نذرِ وطن کیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر علی ظفر نے ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ میڈم نورجہاں کا شہرۂ آفاق ملی نغمہ “اے وطن کے سجیلے جوانو، میرے نغمے تمہارے لیے ہیں” گاتے نظر آئے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ نغمہ صرف ایک موسیقی کا ٹکڑا نہیں بلکہ وطن سے محبت، قربانی اور جذبۂ وفا کی ایک گونج ہے، جسے علی ظفر نے اپنی آواز کے ذریعے پاک افواج کی عظمت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے چُنا۔
ویڈیو کے ساتھ دیے گئے کیپشن میں علی ظفر نے جذبات سے بھرپور الفاظ میں لکھا کہ یہ مٹی ہماری طاقت ہے، ہماری پناہ گاہ ہے، ہماری کہانی ہے، اسی نے ہمیں سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جب یہ سرزمین خطرات سے دوچار ہے، تو یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کی حفاظت کریں، جس نے ہمیں زندگی بخشی ہے۔
علی ظفر نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دل سے شکر گزار اور فخر سے لبریز ہو کر اُن محافظوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جو اندھیری راتوں میں جاگتے ہیں تاکہ قوم چین کی نیند سو سکے۔
پاکستانی گلوکار نے اپنے پیغام کا اختتام ان الفاظ سے کیا کہ آئیے، ہم سب مل کر اپنے ان محافظوں کے ساتھ پوری قوت سے کھڑے ہوں، جو ہمارے امن، عزت اور مستقبل کے نگہبان ہیں۔ یاد رکھیے، پاکستان ہے تو ہم ہیں!
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News