Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’میں قرآن ساتھ رکھتا ہوں اور اس پر غور و فکر بھی کرتا ہوں‘‘، پین بیڈگلی کا انکشاف

Now Reading:

’’میں قرآن ساتھ رکھتا ہوں اور اس پر غور و فکر بھی کرتا ہوں‘‘، پین بیڈگلی کا انکشاف
’’میں قرآن ساتھ رکھتا ہوں اور اس پر غور و فکر بھی کرتا ہوں‘‘، پین بیڈگلی کا انکشاف

نیٹ فلکس سیریز ’’یو‘‘ کے سپر اسٹار پین بیڈگلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قرآن پاک کو ساتھ رکھتے ہیں اور اس پر غور و فکر بھی کرتے ہیں۔

نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ’’یو‘‘ کے مرکزی اداکار پین بیڈگلی نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیڈ کے ساتھ قرآن پاک کی ایک کاپی رکھتے ہیں جس پر کبھی کبھار غور و فکر بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا ’’میرے نائٹ اسٹینڈ پر قرآن پاک رکھا ہوا ہے جس کی کچھ آیات پر میں مراقبہ بھی کرتا ہوں‘‘۔

اس انکشاف کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے، ایک صارف نے انسٹاگرام پر لکھا ’’قرآن کے احترام کا اعتراف کرنے پر ان سے محبت ہو گئی‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: تمہیں تو میں نے حافظ قرآن بنایا تھا، موسیقار کیسے بن گئے؟

Advertisement

ایک اور صارف میسا نے اداکار کے مذہب “بہائیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’یہ کتاب ان کے لیے ایک بالکل مختلف انداز سے پڑھی جائے گی‘‘۔

یاد رہے کہ یاپین بیدگلی کا تعلق بہائی مذہب سے ہے جو تمام مذاہب کی وحدت اور وقت کے ساتھ ساتھ الٰہی ہدایت کے ارتقا پر یقین رکھتا ہے۔ وہ اپنی صبح کا آغاز خاص دعاؤں سے کرتے ہیں جس کا ذکر وہ پہلے بھی انٹرویوز میں کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کچھ ہالی وڈ شخصیات قرآن پاک سے متعلق اپنے تجربات بیان کرچکی ہیں۔ مارچ 2024 میں اداکار ول اسمتھ نے قرآن پاک کو ’’انتہائی واضح اور روحانی طور پر خوبصورت کتاب‘‘ قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر