
پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین نے بھارت میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز پر پابندی لگانے اور اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک ہونے پر دلچسپ ردعمل ظاہر کیا ہے۔
یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران حکمت و سمجھداری سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ جیسے پاکستان نے بھارت کے غصے کا جواب میمز کے ذریعے دیا ہے، ویسے ہی ہمیں بھارت کی جانب سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز پر پابندی اور اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کرنے کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے، بلکہ اسے نظر انداز کرنا چاہیے۔
اداکار یاسر حسین نے مزید لکھا کہ کھسیانی بلی سے بحث نہیں کی جاتی، بلکہ اسے نظر انداز کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کی حقیتت سامنے لانے اور مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کرنے پر بھارت سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگانے کے بعد پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News