
پاکستانی شوبز کی مشہور شخصیات نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور اپنے ملک کے دفاع میں آواز اٹھائی ہے۔
پاکستانی ستارے گزشتہ رات سے بھارت کی جارحیت کے خلاف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں، تاہم بھارت نے ہمیشہ کی طرح پاکستان پر فائرنگ کی اور پہلگام حملے کے بعد کئی شہروں میں شہریوں کو نشانہ بنایا، یہ سب اس وقت ہوا جب بھارت پاکستانی مداخلت کا کوئی قابلِ اعتماد ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔
بھارت نے پہلے پاکستانی یوٹیوب چینلز اور مشہور شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پابندیاں عائد کیں، اب ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھاتے ہوئے مرِدکے، بہاولپور اور آزاد کشمیر کے شہروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد پاکستان نے بھی مؤثر جواب دیا اور بھارتی فضائیہ کے متعدد طیارے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مار گرائے گئے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک
پاکستانی ستارے بھی اپنے وطن کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں، مونیب بٹ، فواد خان، ہانیہ عامر، عروہ حسین، بلال عباس اور دیگر فنکاروں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور بھارتی جارحیت کو بے نقاب کیا۔
فواد خان اور ہانیہ عامر نے پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے کی درخواست کی جبکہ بلال عباس اور مونیب بٹ جیسے ستاروں نے بھارت کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستانی اداکاروں کے بیانات
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News