
پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پاکستان مخالف جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے کی قلعی کھول دی۔
اداکارہ نیلم منیر نے حالیہ دنوں پاکستانی قوم کی جانب سے منائے گئے یومِ تشکر اور فوجی مشق “بنیان مرصوص” کے تناظر میں اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ الحمدللہ، یومِ تشکر پوری قوم نے جوش و جذبے سے منایا، ‘بنیان مرصوص’ ایک معرکۂ حق اور تاریخی فتح ہے، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نیلم منیر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے سپہ سالار پر فخر ہے، پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کا دفاع بے مثال حوصلے سے کیا۔
مزید پڑھیں: نیلم منیر کی خوبصورتی کا راز سامنے آگیا
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بھارتی حکومت کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر کے اپنی اندرونی ناکامیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ہندوتوا نظریے کو فروغ دے کر بی جے پی نہ صرف اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے بلکہ خود اپنے ملک کو اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے۔
نیلم منیر کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرا کر اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتی ہے اور بھارتی عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ ایک نازی سوچ ہے، جو نفرت کو ہوا دے کر قوم پرستی کا جعلی بیانیہ کھڑا کرنا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News