Advertisement
Advertisement
Advertisement

نورا فتیحی کے اسٹیج پر بلانے پر ڈکی بھائی کیوں گھبرائے؟ مزاحیہ لمحہ وائرل

Now Reading:

نورا فتیحی کے اسٹیج پر بلانے پر ڈکی بھائی کیوں گھبرائے؟ مزاحیہ لمحہ وائرل
نورا فتیحی کے اسٹیج پر بلانے پر ڈکی بھائی کیوں گھبرائے؟ مزاحیہ لمحہ وائرل

دبئی میں ہونے والے ایک رنگا رنگ ایونٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے مشہور پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کو اسٹیج پر ڈانس کے لیے مدعو کر لیا۔

ایونٹ کی جھلکیاں ڈکی بھائی کے ولاگ میں ریکارڈ کی گئی ہیں، جہاں وہ اپنے قریبی دوست حمزہ کے ہمراہ شریک تھے۔ حمزہ نے ہنستے ہوئے مذاق میں کہا تھا کہ کیا پتا نورا تمہیں اسٹیج پر بلا لے اور حیرت انگیز طور پر چند لمحوں بعد یہی ہوا۔

جیسے ہی نورا فتیحی نے مائیک پر ڈکی کو اسٹیج پر بلایا، ماحول قہقہوں سے گونج اٹھا، ڈکی بھائی اس اچانک دعوت پر مکمل طور پر گھبرا گئے اور اسٹیج پر پہنچ کر جیسے “منجمد” ہو گئے، نہ کوئی ڈانس موو، نہ کوئی ردعمل، صرف حیرانی اور شرمندگی کے ملے جلے تاثرات نظر آئے۔

بعد ازاں اپنے دوست سے گفتگو کرتے ہوئے ڈکی بھائی نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ میں ڈانس نہیں کرتا!

Advertisement

ساتھ ہی مذاقاً یہ بھی کہا کہ اب تو پورا پاکستان مجھ پر تھوکے گا کیونکہ میں ایک بھی ڈانس موو نہیں کر پایا۔

یہ دلچسپ اور غیر متوقع لمحہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، مداحوں نے تبصروں اور میمز کے ذریعے ڈکی کی گھبراہٹ کو بھرپور انجوائے کیا اور کچھ نے تو نورا کی اس چالاکی کو بھی سراہا کہ کس طرح انہوں نے ایونٹ کو مزید یادگار بنا دیا۔

Advertisement

ڈکی بھائی کا منفرد انداز، نورا فتیحی کی سحر انگیز موجودگی اور ان دونوں کا یہ بے ساختہ لمحہ مداحوں کے لیے ایک یادگار تفریحی منظر بن گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر