Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ٹائٹن آبدوز‘ کے المناک حادثے پر مبنی دستاویزی فلم کب ریلیز ہوگی؟

Now Reading:

’ٹائٹن آبدوز‘ کے المناک حادثے پر مبنی دستاویزی فلم کب ریلیز ہوگی؟
’ٹائٹن آبدوز‘ کے المناک حادثے پر مبنی دستاویزی فلم کب ریلیز ہوگی؟

جون 2023 میں بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں میں آبدوز ’ٹائٹن‘ کے پھٹنے اور تباہ ہونے کا واقعہ اب نیٹ فلکس کی ایک نئی دستاویزی فلم کی شکل میں سامنے آئے گا۔

یہ آبدوز اوشین گیٹ کمپنی کی ملکیت تھی، جو سمندر کی تہہ میں ٹائٹینک کے ملبے تک پہنچنے کی ایک جرات مندانہ مہم پر نکلی تھی، بدقسمت سانحے میں آبدوز کے عملے کے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں پاکستان کے معروف صنعتکار شہزادہ داؤد اور ان کے نوجوان بیٹے سلیمان داؤد بھی شامل تھے۔

نیٹ فلکس کی اس دستاویزی فلم کا عنوان ہے ’ٹائٹن: دی اوشین گیٹ ڈیزاسٹر‘، جس کا پریمیئر 6 جون کو ٹریبیکا فلم فیسٹیول میں کیا جائے گا اور 11 جون سے یہ نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔

 فلم کی ہدایتکاری مارک مونرو نے کی ہے جبکہ اسے معروف پروڈکشن ٹیم ’اسٹوری سنڈیکیٹ‘ نے تیار کیا ہے، جنہوں نے قبل ازیں کئی کامیاب دستاویزی فلمیں بنائی ہیں۔

فلم میں آبدوز کی تباہی کے اسباب اور اس کے پس پردہ عوامل کو تفصیل سے اجاگر کیا گیا ہے، اس میں انٹرویوز، آڈیو ویزول مواد اور چشم دید گواہوں کی کہانیوں کو شامل کیا گیا ہے اور خاص طور پر اوشین گیٹ کے بانی اور سی ای او اسٹاکٹن رش کی شخصیت، ان کے خواب، خطرات کا سامنا کرنے کا جنون اور شہرت کی طلب پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹائٹن کی ناکامی ایک وقت کی بات تھی، کیونکہ اس کی ڈیزائن اور ساخت ایسے خطرات کے لیے تیار نہیں تھی۔

Advertisement

سی ای او اسٹاکٹن رش کی شخصیت کو کچھ انٹرویوز میں “ذہنی مریض” قرار دیا گیا اور سوال اٹھایا گیا کہ ایسے شخص کو کون روک سکتا ہے جو ہر فیصلے کو اپنی ذات کے اوپر سمجھتا ہو۔

رش کی اپنی آواز بھی فلم میں شامل ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’’مجھے موت کی خواہش نہیں، میں خطرے کو سمجھتا ہوں، میری نگرانی میں کوئی نہیں مرے گا۔‘‘ تاہم، حقیقت اس کے برعکس ثابت ہوئی۔

یاد رہے کہ یہ حادثہ 18 جون 2023 کو پیش آیا، جب آبدوز بحرِ اوقیانوس کی تہہ میں تھی، چار دن بعد 22 جون کو آبدوز کی تباہی کی تصدیق ہوئی اور عالمی ریسکیو مشن بھی ختم ہو گیا، جس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔

یہ دستاویزی فلم صرف ایک المناک حادثے کی داستان نہیں، بلکہ انسانی جستجو، غیر محتاط خوابوں اور خطرناک فیصلوں کی وہ عکاسی ہے جسے دنیا بھر کے لوگ دیکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر