پاکستان کے سینئر اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست سے کچھ نہیں ملے گا، فنکاروں کا کردار جوڑنے والا ہونا چاہیے، نہ کہ نفرت پھیلانے والا۔
حال ہی میں فیصل قریشی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنے فنی سفر پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
اس گفتگو کے دوران انہوں نے پاک بھارت تعلقات، بھارتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز اور بھارت کی نفرت انگیز پالیسیوں کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔
“محب وطن ہوں، مگر فنکار بھی!” فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز نے نہ صرف فلمی کاروبار کو سہارا دیا بلکہ عوام کو سینما سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک
انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری اور مودی سرکار پر دل گرفتہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج بھارت میں ہر فلم یا سیریز میں پاکستان دشمنی کو زبردستی ٹھونسا جا رہا ہے، چاہے کہانی کا اس سے کوئی لینا دینا نہ ہو۔
فیصل قریشی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیریز تو مکمل ہو چکی تھی، مگر اس کی ریلیز سے پہلے اس میں پاکستان مخالف مکالمے اور مناظر کا اضافہ کیا گیا، سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں کیا گیا؟ اپنے ہی عوام کے دلوں میں نفرت کا زہر کیوں گھولا جا رہا ہے؟ آخر یہ سب کس مقصد کے لیے کیا جارہا ہے؟
اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کے بھارتی دوست بھی اس منفی مواد پر شرمندہ ہیں اور کہتے ہیں کہ بھارت کے مؤرخین اور فلم ساز جان بوجھ کر مسلم حکمرانوں کی تاریخ کو مسخ کررہے ہیں، تاکہ نئی نسل کو تاریخ سے بے خبر اور نفرت سے بھر دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
