Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی ایک جُوا ہے، جذبات میں آکر فیصلہ نہیں کروں گی، مہوش حیات

Now Reading:

شادی ایک جُوا ہے، جذبات میں آکر فیصلہ نہیں کروں گی، مہوش حیات
شادی ایک جُوا ہے، جذبات میں آکر فیصلہ نہیں کروں گی، مہوش حیات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اسے ایک قسم کا جُوا سمجھتی ہوں اور اس لیے اس فیصلے میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتی۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی فنی زندگی، ذاتی خیالات اور مستقبل کے ارادوں پر کھل کر بات کی۔

گفتگو کے دوران اداکارہ نے شادی کو زندگی کا اہم اور نازک فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسے ایک طرح کا ’جُوا‘ کہا جسے وہ سوچ سمجھ کر کھیلنا چاہتی ہیں۔

مہوش حیات نے انکشاف کیا کہ مستقبل میں ہدایتکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کی خواہش رکھتی ہوں، ڈراموں کے سیٹس پر ہدایتکاروں کے اندازِ کار کو بغور دیکھتی ہوں اور ہر باریک پہلو کو نوٹ کرتی ہوں تاکہ آئندہ اپنے منصوبوں میں ان تجربات سے فائدہ اٹھا سکوں۔

Advertisement

انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے رب سے گہرے روحانی تعلق کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ تنہائی میں اللہ سے دل کی باتیں کرتی ہوں، جو میرے لیے ذہنی سکون اور روحانی اطمینان کا ذریعہ بنتی ہیں۔

عمر کے سوال پر بات کرتے ہوئے مہوش حیات نے معاشرے کے دوہرے معیار پر تنقید کی اور کہا کہ مرد فنکاروں کو بڑھتی عمر کے باوجود نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ کاسٹ کرنا معمول کی بات سمجھی جاتی ہے، مگر خواتین فنکاراؤں کو صرف عمر کی بنیاد پر محدود کیا جاتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے اسے غیرمنصفانہ رویہ قرار دیا اور کہا کہ مغرب میں فنکار کی عمر سے زیادہ اس کی مہارت اور تجربے کو اہمیت دی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر