Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرحان سعید کا بھارتی لباس پہننا سوشل میڈیا پر تنقید کا باعث بن گیا

Now Reading:

فرحان سعید کا بھارتی لباس پہننا سوشل میڈیا پر تنقید کا باعث بن گیا
فرحان سعید کا بھارتی لباس پہننا سوشل میڈیا پر تنقید کا باعث بن گیا

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید کو اپنی نئی فلم شمشیر کی پروموشن کے دوران بھارتی برانڈ کا لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فلم شمشیر پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر مبنی ہے، جس کی کہانی قومی جذبے سے جڑی یادوں اور ماضی کی فتوحات کو اجاگر کرتی ہے، فلم کے حوالے سے شائقین میں خاصی دلچسپی پائی جا رہی ہے اور پروموشن تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

Advertisement

تاہم، فلم کی ایک پروموشن تقریب میں فرحان سعید نے جو لباس زیب تن کیا، اس کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو چند صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ لباس ایک بھارتی ڈیزائنر کا تیار کردہ ہے۔

اس انکشاف کے بعد صارفین کی ایک بڑی تعداد نے فرحان سعید پر تنقید شروع کر دی، ان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا گیا ہے، پاکستانی فنکاروں کو بھارتی مصنوعات یا برانڈز کی تشہیر سے گریز کرنا چاہیے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: سابق گلوکار گوہر ممتاز کا فرحان سعید سے متعلق اہم انکشاف

ایک صارف نے لکھا کہ جب بھارت معصوم شہریوں پر بم برسا رہا ہے، تو ہمیں ان کی مصنوعات کو فروغ دینا زیب نہیں دیتا۔ جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ فرحان سعید جیسے فنکاروں کو اپنی ثقافت اور فیشن انڈسٹری کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرنا چاہیے، نہ کہ بیرونی برانڈز کو پروموٹ کرنا۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے فرحان سعید کا دفاع بھی کیا اور کہا کہ لباس کا تعلق فن سے ہے اور ہر چیز کو سیاست سے جوڑنا مناسب نہیں، تاہم اکثریتی رائے یہی رہی کہ قومی وقار اور خود انحصاری کے لیے اپنے مقامی ڈیزائنرز کو ترجیح دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ فرحان سعید کی نئی فلم شمشیر اپنی نوعیت کی ایک منفرد کاوش سمجھی جا رہی ہے اور شائقین کو امید ہے کہ یہ فلم قومی کھیل ہاکی سے وابستہ جذبے کو دوبارہ زندہ کرے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر