شادی کے بعد افیئرز سے متعلق پاکستان کے معروف اداکار، مصنف اور ہدایتکار یاسر حسین کا اہم مؤقف سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں اداکار یاسر حسین نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران شادی، نکاح اور معاشرتی رویوں سے متعلق موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
اس دوران انہوں نے دوسری شادیوں اور شادی کے بعد قائم ہونے والے تعلقات کے حوالے سے رائے دی، جس میں انہوں نے ان معاملات میں خواتین کے کردار کو بھی اہم قرار دیا۔
یاسر حسین نے کہا کہ ذاتی طور پر اس بات کا قائل نہیں ہوں کہ مرد کو چار شادیاں کرنی چاہئیں، میں نے محبت کی شادی کی ہے اور میرے لیے کسی اور عورت کے بارے میں سوچنا بھی ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں: اداکار یاسر حسین کی مداح کو کھُلے عام دھمکی
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دو شادیاں یا شادی کے بعد غیر رسمی تعلقات صرف مرد کی طرف سے نہیں ہوتے بلکہ بعض خواتین بھی ان میں برابر کی شریک ہوتی ہیں۔
اداکار کے مطابق آج کل کچھ خواتین ایسے مردوں کو ترجیح دیتی ہیں جو مالی طور پر مستحکم ہوں اور بچوں کی ذمہ داری اٹھا سکیں، چاہے وہ پہلے سے شادی شدہ کیوں نہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض خواتین اپنی مرضی سے دوسرے نکاح کا انتخاب کرتی ہیں اور بعض اوقات وہ پہلی بیوی سے طلاق دلوانے کی کوشش بھی کرتی ہیں۔
تاہم یاسر حسین کا یہ بیان سوشل میڈیا پر مختلف آراء کا باعث بن رہا ہے، جہاں کچھ صارفین نے ان کی رائے کی تائید کی جبکہ کچھ نے اسے یکطرفہ نقطۂ نظر قرار دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
