
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے حج کے مقدس سفر کے دوران منیٰ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
ہانیہ عامر نے چاند رات کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک سیلفی پوسٹ کی، جس میں وہ سیاہ عبایہ اور سر ڈھانپے ہوئے اپنی سعودی دوستوں کے ہمراہ دکھائی دے رہی ہیں۔
تصویر کی لوکیشن “منیٰ، مکہ، سعودی عرب” درج کی گئی ہے اور تمام خواتین روایتی خواتین حجاج کے لباس میں ملبوس ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ تصویر حج کے دوران ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی پوسٹ ہے، تاہم اس سے قبل اداکارہ نے نہ تو سعودی عرب روانگی کا اعلان کیا تھا اور نہ ہی حج کرنے کے بارے میں کوئی اشارہ دیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی یہ پوسٹ مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی۔
اداکارہ کی اس روحانی سفر کی جھلک پر شوبز انڈسٹری کے کئی نامور فنکاروں نے مبارکباد دی، جن میں یمنیٰ زیدی، میشا شفیع، سلمیٰ حسن اور دیگر شامل ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس کے اگلے روز ہانیہ عامر نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور اس پوسٹ کی لوکیشن بھی مکہ، سعودی عرب ظاہر کی گئی ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ہانیہ عامر عام طور پر اپنی روزمرہ مصروفیات اور پروجیکٹس کے حوالے سے انسٹاگرام پر متحرک نظر آتی ہیں، تاہم حج کے دوران یہ ان کی پہلی اور خاص پوسٹ تھی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News