Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار بلال عباس کے والد نے بیٹے کی سب سے بڑی خوبی بتا کر مداحوں کے دل جیت لیے

Now Reading:

اداکار بلال عباس کے والد نے بیٹے کی سب سے بڑی خوبی بتا کر مداحوں کے دل جیت لیے
اداکار بلال عباس کے والد نے بیٹے کی سب سے بڑی خوبی بتا کر مداحوں کے دل جیت لیے

بلال عباس خان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے صفِ اول کے نوجوان اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے کئی ڈراموں میں لازوال کردار ادا کر کے اپنی بہترین اداکاری کا لوہا منوایا۔

بلال عباس ہمیشہ منفرد کرداروں کا انتخاب کرتے ہیں اور انہیں بہترین انداز میں نبھاتے ہیں۔ وہ حال ہی میں ڈرامہ عشق مرشد میں شاہ میر/فضل بخش اور من جوگی میں ابراہیم کے کردار میں نظر آئے۔ جلد ہی وہ ہانیہ عامر کے ساتھ ڈرامہ میری زندگی ہے تُو میں جلوہ گر ہوں گے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پران کے مداحوں کو ان کی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو دیکھنے کو ملی جس میں وہ اپنے ولد کے ساتھ سیڑھیوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔

 

واضح رہے کہ بلال عباس خان نے ہمیشہ ہی اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ سے بہت قریب ہیں۔ ان کے والدین اور بہن بھائی ان کی زندگی کا اہم حصہ ہیں۔ ان کا اپنے والد سے گہرا تعلق ہے،  جنہوں نے ان کے کیریئر میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔

Advertisement

 

یہ بھی پڑھیں: محبت اور شادی کے لیے بہت کچھ دیکھنا پڑتا ہے، بلال عباس خان

 ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کی ایک ویڈیو ان کے والد کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل خوب وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں ان کے والد نے بلال کی خامیاں نہایت پیار بھرے انداز میں بیان کیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by (@bilalabbas_yousufzi)

بلال نے اپنے والد سے کہا کہ وہ ان کی تین خامیاں بتائیں، تو ان کے والد نے ہنسی مذاق کے انداز میں جواب دیا کہ بلال میں تو بہت سی خامیاں ہیں، مگر اگر تین بتانی ہوں تو: پہلی یہ کہ بلال بہت موڈی ہیں، دوسری یہ کہ وہ جیسے ہی جاگتے ہیں، فوراً اپنے والد کو بھی جگا دیتے ہیں۔ اور تیسری یہ کہ اگر بلال کو اچھا کھانا نہ ملے تو وہ چڑچڑے ہو جاتے ہیں۔ آخر میں ان کے والد نے محبت بھرے انداز میں کہا: ’’اللہ ہر والدین کو ایسا بیٹا عطا کرے۔‘‘

انٹرنیٹ پر لوگ اس خوبصورت باپ بیٹے کے رشتے کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا: “باپ بیٹے کی جوڑی، ماشاءاللہ۔” ایک اور نے کہا: “ان کے والد بہت ہینڈسم ہیں۔” کسی نے کہا: “یہ سب سے پیاری ویڈیو ہے۔”  سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کوکافی  سراہا جا رہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر