
معروف ٹک ٹاکرز جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دونوں بہنیں بغیر کسی فلٹر یا پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آ رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنت اور سحر مکمل میک اپ کے ساتھ موجود ہیں لیکن کسی قسم کی ایڈیٹنگ یا فیس فلٹرز کا استعمال نہیں کیا گیا۔
یہی وجہ ہے کہ ویڈیو نے ناظرین کی توجہ حاصل کی اور ان کے قدرتی چہرے پر تبصرے شروع ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر مختلف آراء دیکھنے میں آئیں، جن میں سے کچھ مزاحیہ تھیں تو کچھ تنقیدی۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ میں تو ان سے زیادہ خوبصورت ہوں جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا کہ بس فلٹرز نہیں ہیں، ورنہ میک اپ تو پورا کیا ہوا ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ میک اپ مکمل ہے لیکن فلٹر اور رنگ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، جو بالکل عام لگ رہا ہے۔
اگرچہ کچھ صارفین نے بہنوں کے اعتماد کو سراہا کہ انہوں نے بغیر فلٹر ویڈیو پوسٹ کی، وہیں کئی نے ان کی ظاہری شکل پر تنقید کی، جو سوشل میڈیا پر موجود خوبصورتی کے غیر حقیقی معیار پر ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جنت مرزا نے حج پر جانے کیلئے پورا جہاز بک کروایا یا محض اتفاق؟ سچ سامنے آگیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News