Advertisement
Advertisement
Advertisement

ندا یاسر کا ’’نظرِ بد‘‘ سے متعلق حیران کن انکشاف

Now Reading:

ندا یاسر کا ’’نظرِ بد‘‘ سے متعلق حیران کن انکشاف
ندا یاسر کا ’’نظرِ بد‘‘ سے متعلق حیران کن انکشاف

پاکستان کے معروف مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوستانہ اور لاپرواہ فطرت کے باعث میری فیملی، خاص طور پر بچے کئی بار نظرِبد کا شکار ہو چکے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ میں نے کئی مواقع پر ذاتی طور پر محسوس کیا ہے کہ نظرِ بد ایک حقیقت ہے اور اس کا اثر سب پر ہوتا ہے، خاص طور پر بچوں پر، کیونکہ جب بھی میں اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھی، تو وہ چند دنوں کے اندر بیمار ہوجاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک آزمودہ تجربہ ہے، اب میں سمجھتی ہوں کہ لوگ بچوں کی تصاویر پر ایموجیز کیوں لگاتے ہیں، پہلے میں ان باتوں کو نظر انداز کرتی تھی، مگر اب میں سمجھ چکی ہوں۔

ندا یاسر نے بتایا کہ حال ہی میں اپنی سالگرہ کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد بھی مجھے یہی احساس ہوا، جس پر میں نے اللہ سے دعا کی کہ “ہمیں نظرِ بد سے محفوظ رکھے”۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری فطرت ایسی ہے کہ میں خوشی چھپا نہیں سکتی، میرے لیے دوستوں سے خوشیاں بانٹنا بہت اہم ہے، چاہے وہ کسی کامیابی کی ہو یا ذاتی لمحوں کی۔ میں جذبات کا اظہار کرتی ہوں کیونکہ یہ میرے لیے سکون کا باعث بنتا ہے۔

Advertisement

ندا یاسر نے تسلیم کیا کہ میں اکثر ممکنہ منفی اثرات یا “نظر” کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتیں، مگر اب ماضی کے تجربات سے سیکھ رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر