
معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان ایک بار پھر تعلقات کی افواہیں سوشل میڈیا پر سرگرم ہو گئی ہیں۔
حالیہ دنوں عاصم اظہر کی اداکارہ و ماڈل میرب علی سے منگنی ختم ہونے کے اعلان کے بعد یہ چہ مگوئیاں شدت اختیار کر گئی ہیں۔
افواہوں کی تازہ لہر اس وقت اٹھی جب عاصم اظہر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ پیلے رنگ کی مخصوص برانڈ کی کیپ پہنے نظر آرہے تھے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ ہی دن بعد ہانیہ عامر نے بھی انسٹاگرام پر اسی رنگ اور برانڈ کی کیپ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے شروع کر دیے۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس ہم آہنگی کو محض اتفاق قرار دیا جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ دونوں فنکار ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آچکے ہیں مگر فی الحال اپنے تعلق کو عوامی سطح پر ظاہر نہیں کر رہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے قریبی تعلقات اور بعد ازاں علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں، تاہم دونوں ستاروں نے کبھی کھل کر اس تعلق کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
فی الحال دونوں فنکاروں کی جانب سے اس نئی بحث پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم مداح تجسس کے عالم میں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News