
فلم “لو گرو” کی پروموشن کے دوران پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی سادگی اور محبت بھرے انداز نے مداحوں کے دل موہ لیے۔
اداکارہ ماہرہ خان، صف اول کے اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں اور ان کی آنے والی فلم “لو گرو” کی پروموشن کے دوران ان کا نرم مزاج اور سادہ انداز سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہورہا ہے۔
حالیہ پروموشنل ایونٹس اور میڈیا گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے فلم کی کامیابی کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ “لو گرو” کم از کم 100 کروڑ روپے کا بزنس کرے۔
پروموشن کے دوران ماہرہ خان کی مداحوں کے ساتھ محبت بھرے رویے نے انٹرنیٹ صارفین کو خوب متاثر کیا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک مداح نے مال میں اداکارہ کا گھنٹوں انتظار کیا اور جب ملاقات کا موقع ملا تو ماہرہ خان نے نہ صرف تحفہ قبول کیا بلکہ مداح کو گلے لگا کر اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
ایک اور موقع پر ماہرہ خان نے ہجوم میں موجود ایک پرانے مداح کو پہچان کر اسے اسٹیج کے پیچھے مدعو کیا، گلے لگایا، گفتگو کی اور محبت سے بوسہ بھی دیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
بعد ازاں اس مداح نے ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جو جلد ہی وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے اس عاجزانہ اور دوستانہ رویے کو خوب سراہا، ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ خان واقعی دلوں کی ملکہ ہیں، ان کا انکسار قابلِ تقلید ہے جبکہ ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ ایسی سادگی اور خلوص آج کے دور میں بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے اخلاق اور نرم دلی کے باعث بھی شائقین کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News