
عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی شہر کی گلیاں قربانی کے جانوروں کی رونق سے بھر گئی ہیں، مگر اداکار منیب بٹ کے ساتھ ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق منیب بٹ نے عید کے لیے ایک خوبصورت اور سجا سجایا اونٹ خریدا تھا، تاہم یہ خوشنما اونٹ زیادہ دیر تک قابو میں نہ رہ سکا، محلے کے چند بچوں نے تجسس میں آکر جانور پر چھوٹے پتھر پھینکنے شروع کر دیے، جس کے باعث وہ خوفزدہ ہو کر رسی تڑا کر بھاگ نکلا۔
اونٹ کے فرار ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس میں اسے گلیوں میں آزادانہ گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں بچے اور نوجوان اس کے پیچھے دوڑتے اور راستے سے ہٹتے نظر آ رہے ہیں، اس دلچسپ منظر پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔
اداکارہ منال خان نے بھی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے منیب بٹ اور ایمن خان کو ٹیگ کیا اور ہنستے ہوئے لکھا کہ ’’آپ کا اونٹ وائرل ہوگیا ہے! ‘‘
منیب بٹ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ جی ہاں، یہ کل کا واقعہ ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ بچے اونٹ پر پتھر مار رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہو گیا اور بھاگ نکلا۔
اداکار نے والدین سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم اپنے بچوں کو قربانی کے جانوروں کے ساتھ حسن سلوک کی تعلیم دیں، یہ جانور ایک اجنبی ماحول میں ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ نرمی کا برتاؤ ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News