Advertisement
Advertisement
Advertisement

نہ بل، نہ اجازت! چار ٹن وزنی ہاتھی ’کیک اور انڈے‘ کھاکر چلتا بنا

Now Reading:

نہ بل، نہ اجازت! چار ٹن وزنی ہاتھی ’کیک اور انڈے‘ کھاکر چلتا بنا
نہ بل، نہ اجازت! چار ٹن وزنی ہاتھی ’کیک اور انڈے‘ کھاکر چلتا بنا

بینکاک: تھائی لینڈ میں ایک غیرمعمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک جنگلی ہاتھی نے خوراک کی تلاش میں ایک سپر اسٹور کا رخ کیا اور وہاں موجود اشیائے خوردونوش سے لطف اندوز ہوا۔

25 سالہ ہاتھی، جس کا نام ’پلائی بیانگ لیک‘ بتایا گیا ہے، پیر کی سہ پہر ایک چھوٹے سپر اسٹور میں اچانک داخل ہو گیا۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ہاتھی تقریباً 10 منٹ تک دکان کے اندر گھومتا رہا اور اس دوران اس نے چاول کے میٹھے کیکس اور مرغی کے انڈے کھائے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by BOL News Breakings (@bolnewsbreakings)

Advertisement

/p>

تاہم، تقریباً 4 ٹن وزنی یہ ہاتھی دکان کی ایک تنگ گلی میں پھنس گیا، جہاں وہ چھت سے ٹکرا گیا، دکان کے مالک نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے ہاتھی کو باہر کی طرف دھکیلا اور بالآخر اسے محفوظ طریقے سے سڑک تک نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

دکان دار کے مطابق ہاتھی نے تقریباً 1,000 تھائی بھات (تقریباً 8,500 پاکستانی روپے) کا نقصان پہنچایا اور “بغیر بل ادا کیے” واپس روانہ ہو گیا۔

دکان دار نے بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ ہماری دکان میں کوئی ہاتھی آیا، ابتدا میں کافی تشویش ہوئی، مگر خوش قسمتی سے وہ پرامن انداز میں نکل گیا، حیرت کی بات یہ ہے کہ اس نے میٹھا کھایا، حالانکہ عموماً ہاتھی نمکین چیزوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

Advertisement

واقعے کے بعد محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار موقع پر پہنچے اور ہاتھی کو قریبی جنگل میں واپس لے گئے، حکام نے علاقے میں نگرانی بڑھا دی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق تھائی لینڈ میں اس وقت تقریباً 3,500 جنگلی ہاتھی موجود ہیں اور حالیہ برسوں میں یہ رجحان دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ جنگلی خوراک کے بجائے انسانی خوراک کی طرف راغب ہو رہے ہیں، گھروں، دکانوں اور حتیٰ کہ گاڑیوں میں موجود کھانے کی خوشبو انہیں اپنی طرف کھینچتی ہے۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) کے مطابق ایک بالغ ہاتھی کو روزانہ اوسطاً 150 کلوگرام خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے اکثر روایتی جنگلی پودوں سے حاصل نہیں ہوپاتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
سانول عیسیٰ خیلوی نے والد عطااللہ خان کے ساتھ ’’تھیواہ‘‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا
منیب بٹ کا بیٹیوں سے محبت بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر