پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سینئر اور ساتھی اداکار ہمایوں سعید کے بارے میں ایسا تبصرہ کیا جس نے مداحوں کو چونکا بھی دیا اور مسکرا بھی دیا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے ساتھی اداکار ہمایوں سعید سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بظاہر سنجیدہ اور باوقار نظر آتے ہیں لیکن درحقیقت ان کے اندر ایک معصوم بچہ چھپا ہوا ہے۔
ماہرہ خان کے اس مزاحیہ تبصرے نے انٹرویو کا ماحول خوشگوار بنا دیا جبکہ میزبان وسیم بادامی سمیت سب شرکاء قہقہوں میں ڈوب گئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمایوں مجھے ایسے لگتے ہیں جیسے کسی بچے کے کندھوں پر ہمایوں کا چہرہ لگا ہو، جو پپی (pacifier) اور ’بِب‘ پہنے ہوتا ہے۔
ماہرہ خان کے اس دلچسپ تبصرے پر وسیم بادامی بھی خود کو ہنسی سے نہ روک سکے اور مذاقاً کہا کہ ایسے بچے تو دوسروں کو ختم کر کے آگے نکل جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ مشہور اداکار جوڑی ماہرہ اور ہمایوں ان دنوں اپنی آنے والی فلم “لو گرو” کی تشہیر میں مصروف ہے، جو عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جا رہی ہے۔
فلم کی پروموشن کے لیے دونوں فنکار امریکہ، برطانیہ اور دبئی سمیت مختلف ممالک کے دورے کر رہے ہیں، جہاں وہ مداحوں سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے شائقین بے حد پُرجوش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
