پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی حالیہ فلم ’لَو گرو‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمر سے متعلق ہونے والی تنقید پر بھی کھل کر ردعمل دیا ہے۔
ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ماہرہ خان نے فلم ’لَو گرو‘ کی کامیابی، آئندہ پراجیکٹس اور ذاتی تجربات پر تفصیل سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ جب کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو یا تو وہ ہٹ ہوتی ہے یا فلاپ اور میں اللہ کی بے پناہ شکر گزار ہوں کہ ’لَو گرو‘ کو بھرپور کامیابی ملی، اس وقت ہمیں ایک کامیاب فلم کی ضرورت تھی اور یہ فلم میرے کیریئر میں ایک نئی توانائی لائی ہے ۔
ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ اس وقت دو اسکرپٹس پر غور کر رہی ہیں اور جلد ہی کسی ایک کا انتخاب کریں گی۔ ان کے مطابق ڈرامہ ’نیلوفر‘ بھی جلد اسکرین پر آئے گا، تاہم اس کی ریلیز کی تاریخ فی الحال طے نہیں ہوئی، ان کا آئندہ پراجیکٹ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں ان کا کردار منفرد نوعیت کا ہوگا۔
فلم ’لَو گرو‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ نے ڈائریکٹر ندیم بیگ کی رہنمائی کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے مجھے شوٹنگ کے دوران ہر قدم پر گائیڈ کیا، جس کی وجہ سے میں اپنے کردار ’سوفیا‘ کو بخوبی سمجھ سکی اور اسے مؤثر انداز میں نبھا پائی۔
اس دوران اداکارہ نے اپنی عمر پر ہونے والی تنقید کا بھی جواب دیا اور بتایا کہ ایک موقع پر ان کی والدہ نے ان سے پوچھا کہ تم اپنی عمر کیوں نہیں چھپاتیں؟ جس پر ماہرہ کا جواب تھا کہ میں ہمیشہ اپنے سچ کے ساتھ جیتی ہوں، جب شادی کی تو بتایا، ماں بنی تو بتایا اور طلاق ہوئی تو وہ بھی سب کو پتا چلا، میری عمر کیا ہے، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں تنقید سننے کی عادی ہوں اور یہ میرے کام کا حصہ ہے، میں جیسی ہوں، ویسی ہی قبول ہوں خود سے سچ بولنا اور خود کو قبول کرنا میرے لیے سب سے اہم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
