Advertisement
Advertisement
Advertisement

’سردار جی 3‘ کے گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ عامر کے حسن نے سحر زدہ کردیا

Now Reading:

’سردار جی 3‘ کے گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ عامر کے حسن نے سحر زدہ کردیا
’سردار جی 3‘ کے گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ عامر کے حسن نے سحر زدہ کردیا

پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی آنے والی فلم ’سردار جی 3‘ کا نیا گانا ’سوہنی لگدی‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھی جلوہ گر ہیں۔

دلجیت اور ہانیہ نے ’سوہنی لگدی‘ کی آفیشل ویڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈلز پر شیئر کی، جسے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ویوز اور لائکس مل چکے ہیں۔ گانے میں دونوں فنکاروں کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا جا رہا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)

Advertisement

گانے کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر “ہانیہ عامر” اور “سوہنی لگدی” جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے جبکہ مداحوں نے تبصروں میں ہانیہ کی پرفارمنس کو “دلکش” اور “فریش انرجی” قرار دیا۔

واضح رہے کہ فلم ’سردار جی 3‘ کو 27 جون کو بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔ تاہم، پاکستانی اداکارہ کو فلم میں کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کو بھارت میں کچھ حلقوں کی طرف سے تنقید کا سامنا بھی ہے۔

حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی فنکاروں پر کام کرنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس کے باوجود ہانیہ عامر کی بھارتی پنجابی فلم میں موجودگی مداحوں کے لیے ایک خوشگوار حیرت بن کر سامنے آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر