پاکستانی اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنی وائرل ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئیں جب کہ ان کے انداز اور لباس کو دیکھ کر متعدد صارفین نے برہمی کا اظہار کیا اور سخت تنقید کی ہے۔
پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی نے ’دو بول، میرے پاس تم ہو، سن یارا، دل موم کا دیا اور غلطی‘ جیسے متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے نام بنایا ہے، اب وہ سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیوز کی وجہ سے زیادہ چرچا میں رہتی ہیں۔
حرا مانی نہ صرف اداکاری بلکہ گلوکاری اور رقص میں بھی خود کو ماہر سمجھتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز سے مداحوں کو حیران کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں حرا مانی کی ایک نئی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں وہ ’پریٹی لٹل بیبی‘ گانے پر لپ سنک کرتی نظر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیا جنون، نیا انداز! حرا مانی نے مداحوں کو حیران کردیا
ویڈیو میں اداکارہ نے گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنا ہوا تھا جو کافی چھوٹا معلوم ہورہا تھا، ویڈیو بناتے ہوئے ان کی شرٹ بھی تھوڑی اوپر ہوگئی جس سے ان کا جسم نمایاں ہوا تاہم انہوں نے ویڈیو ریکارڈنگ جاری رکھی۔
یہ کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ شہرت واپس پانے کی کوشش ہے جب کہ ایک اور نے کہا کہ ایسی ویڈیوز سے محض ویوز لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں شہباب کے کردار سے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں ان کی اداکاری کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
