پاکستان کے ایک مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی زد میں ہیں، اس بار وجہ بنی ان کی بھانجی آیت زہرا کے عقیقے کی تقریب ہے، جہاں دولت کی بے دریغ نمائش نے عوامی غصے کو بھڑکا دیا۔
تقریب کی وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ، ان کی اہلیہ ایمان اور دیگر اہل خانہ ننھی بچی پر بڑی مقدار میں نوٹ نچھاور کر رہے ہیں اور سب سے زیادہ اعتراض اس منظر پر کیا جا رہا ہے جس میں زمین پر گرے کرنسی نوٹ پیروں تلے روندے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل کو “پیسے کی بے حرمتی” اور “نمائش پر مبنی رویہ” قرار دیا، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ پیسہ حلال کا ہوتا تو اسے اس طرح ضائع نہ کیا جاتا جبکہ ایک اور نے کہا کہ یہ تقریب نہیں، دولت دکھانے کا تماشا تھا۔
مزید پڑھیں: رجب بٹ اور ساتھیوں پر زیادتی اور بلیک میلنگ کا الزام، مقدمہ درج
عوامی حلقوں میں اسے سماجی عدم مساوات کی ایک واضح مثال قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ایک طرف کروڑوں لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں اور دوسری طرف کرنسی کو زمین پر پھینک کر پامال کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب رجب بٹ کو دولت کی نمائش پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل بھی وہ مہنگی گاڑیوں، گھروں اور شاہانہ طرز زندگی کی ویڈیوز کے باعث تنقید کی زد میں آچکے ہیں، مگر اس بار معاملہ ایک مذہبی تقریب کے تقدس سے جڑا ہوا ہونے کے باعث خاص طور پر حساس سمجھا جارہا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ رجب بٹ اور ان کا خاندان اس عوامی ردعمل پر کیا مؤقف اختیار کرتے ہیں، کیونکہ اس نوعیت کے واقعات سوشل میڈیا پر نہ صرف بحث کا سبب بنتے ہیں بلکہ معاشرتی رویوں پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
