
پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور سابق قومی کرکٹ کپتان شعیب ملک نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنی خوشگوار لمحات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید نے دبئی میں عید منائی اور روایتی انداز میں تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ثنا جاوید نے سلک کے بلاک پرنٹ والے ہلکے گلابی لباس کا انتخاب کیا جبکہ شعیب ملک نے سرمئی رنگ کی شلوار قمیص زیب تن کی، تاہم اس موقع پر جوڑے نے مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہے کہ ثنا جاوید پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں، جنہوں نے “پیارے افضل”، “ذرا یاد کر” اور “خانی” جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت حاصل کی، حالیہ برسوں میں ان کی نجی زندگی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی، خاص طور پر گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی اور شعیب ملک سے شادی کے بعد انہیں مختلف آراء کا سامنا رہا۔
رواں رمضان کے دوران ایک ٹی وی شو میں ان کی شرکت کے دوران وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر حمل سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کی گئیں، تاہم اس حوالے سے جوڑے کی جانب سے کوئی تصدیق یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News