پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔
اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے قربانی کے بکروں کے ساتھ شفقت بھرے انداز اور محبت بھرے لمحات کو مداحوں نے خوب سراہا۔
رواں سال فروری میں اپنے قریبی دوست اور اداکار امیر گیلانی سے شادی کے بعد ماورا حسین یہ عید اپنے سسرال میں منا رہی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ نے انسٹاگرام پر نیلے اور سی گرین رنگ کے روایتی لباس میں دو خوبصورت بکروں کے ساتھ تصویریں شیئر کیں، جس میں وہ نہایت خوش و خرم نظر آئیں۔
مزید پڑھیں: ماورا حسین اور امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماورا حسین قربانی کے جانوروں کی خاص توجہ اور محبت سے آؤ بھگت کر رہی ہیں جبکہ جانور بھی اداکارہ سے مانوس دکھائی دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی تصاویر پر ان کے مداحوں نے نہ صرف پسندیدگی کا اظہار کیا بلکہ ان کی جانوروں سے محبت کے جذبے کو بھی سراہا اور اداکارہ کو عید کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
