Advertisement
Advertisement
Advertisement

قربانی کے جانوروں کی قیمتوں پر پوسٹ، نعمان اعجاز تنقید کی زد میں آگئے

Now Reading:

قربانی کے جانوروں کی قیمتوں پر پوسٹ، نعمان اعجاز تنقید کی زد میں آگئے
قربانی کے جانوروں کی قیمتوں پر پوسٹ، نعمان اعجاز تنقید کی زد میں آگئے

قربانی کے جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔

اداکار نعمان اعجاز نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ سب کو آئی فون مہنگا لگتا ہے لیکن جیسے ہی قربانی کا جانور لینے جاتے ہیں تو لگتا ہے جیسے بیوپاری جائیداد کے کاغذات مانگ رہے ہوں۔

پوسٹ کے فوراً بعد سوشل میڈیا صارفین میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، کئی افراد نے ان پر قربانی جیسے مذہبی عمل کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا، ایک صارف نے لکھا کہ آئی فون خریدنے میں کسی کو مسئلہ نہیں لیکن جب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی بات آتی ہے تو سب کو مہنگائی یاد آجاتی ہے؟

دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ قربانی نہیں کرسکتے تو نہ کریں لیکن اس کا مذاق اڑانا کہاں کا انصاف ہے؟

Advertisement

تاہم، تنقید کے ساتھ ساتھ اداکار کے حق میں آوازیں بھی اٹھیں، کئی سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ نعمان اعجاز کا مقصد قربانی کو ہدف بنانا نہیں تھا بلکہ مہنگائی کی طرف توجہ دلانا تھا۔

Advertisement

ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے صرف یہ دکھایا کہ بیوپاری کیسے قیمتیں بڑھا چڑھا کر مانگتے ہیں، اس میں قربانی کا مذاق نہیں ہے بلکہ منڈی کی حقیقت بیان کی گئی ہے۔

نعمان اعجاز اس سے قبل بھی ایک پوسٹ میں مرغی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مہنگائی پر طنز کر چکے ہیں، جس پر لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا تھا۔

یاد رہے کہ قربانی کے جانوروں کی بڑھتی قیمتیں ایک سنجیدہ عوامی مسئلہ بن چکی ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث مسلسل جاری ہے، نعمان اعجاز کی پوسٹ اسی معاشرتی پس منظر میں سامنے آئی، جس پر عوام کا ردعمل دو حصوں میں بٹ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر