Advertisement
Advertisement
Advertisement

عائزہ خان نے صارفین کو سوشل میڈیا کے خطرات سے خبردار کردیا

Now Reading:

عائزہ خان نے صارفین کو سوشل میڈیا کے خطرات سے خبردار کردیا
عائزہ خان نے صارفین کو سوشل میڈیا کے خطرات سے خبردار کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر صارفین کو خبردار کیا ہے۔

 ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے افسوسناک قتل کے بعد اداکارہ عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کے لیے ایک شعور بیدار کرنے والا پیغام جاری کیا۔

عائزہ خان نے لکھا کہ سوشل میڈیا بلاشبہ ایک طاقتور ذریعہ ہے لیکن اس کے فوائد کے ساتھ نقصانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ہمارے جیسے معاشروں میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا کا محتاط استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ نے صارفین کو تلقین کی کہ وہ اپنی ذاتی معلومات جیسے گھر کا پتہ، گاڑی کا نمبر، معمولاتِ زندگی اور بچوں سے متعلق تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں کیونکہ اب ان چیزوں کا غلط استعمال آسان ہوگیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ کے فالوورز آپ کے کنٹرول میں نہیں ہوتے، لہٰذا ہر پوسٹ کے پیچھے سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے، آپ نہیں جانتے کہ کون آپ کی معلومات دیکھ رہا ہے۔

Advertisement

عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور نیک لوگوں کا ساتھ نصیب فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر