Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں ’سردار جی 3‘ کی زبردست اوپننگ، ہانیہ عامر کی خوشی دیدنی

Now Reading:

پاکستان میں ’سردار جی 3‘ کی زبردست اوپننگ، ہانیہ عامر کی خوشی دیدنی
پاکستان میں ’سردار جی 3‘ کی زبردست اوپننگ، ہانیہ عامر کی خوشی دیدنی

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی نئی پنجابی فلم سردار جی 3 نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم نے نہ صرف تمام بھارتی فلموں بلکہ پنجابی سینما کی تاریخ میں بھی نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ اور ہانیہ عامر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، سردار جی 3 کو 27 جون 2025 کو صرف اوورسیز مارکیٹس (بھارت کے سوا دیگر ممالک) میں ریلیز کیا گیا، تاہم پاکستان میں اسے ملنے والی غیر معمولی پذیرائی نے فلم سازوں کو حیران کر دیا۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

Advertisement

رپورٹس کے مطابق پاکستان میں مہنگائی اور سینما انڈسٹری کے زوال کے باوجود فلم نے ریلیز کے پہلے روز تقریباً 4.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا جو ایک ریکارڈ ہے، اس نے نہ صرف بھارتی فلموں بلکہ سلمان خان کی سلطان جیسی ہٹ فلم کے پہلے دن کی کمائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اس شاندار کامیابی پر اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی محبت نے سردار جی 3 کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچایا، یہ سب کچھ صرف آپ کی وجہ سے ممکن ہوا۔

فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سردار جی 3 کی غیر معمولی کارکردگی پاکستانی سنیما کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے، جو مقامی و غیر ملکی پروڈکشنز کے لیے نیا حوصلہ فراہم کر سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر