
اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، معروف گلوکار، و اداکار علی ظفر نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام اور نظم شیئر کی ہے، جس کا عنوان “محبت” ہے۔
اپنے پیغام میں علی ظفر نے لکھا کہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل سے میرے دل پر ایسا بوجھ بن گیا ہے جو ہلکا ہونے کا نام نہیں لیتا لیکن یہ غم نیا نہیں ہے، قندیل بلوچ سے نور مقدم تک، بس نام بدلتے ہیں، زخم وہی رہتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے معاشرتی رویوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اصل ذمے داری ہمارے گھروں سے شروع ہوتی ہے، جب تک ہم اپنے بیٹوں کو نرمی، ہمدردی، احترام اور عزت دینے کی تعلیم نہیں دیں گے، ہم اپنی بیٹیاں کھوتے رہیں گے۔
علی ظفر نے اس واقعے پر لکھی گئی اپنی نظم “محبت” ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پڑھ کر سنائی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
نظم کے چند اشعار درج ذیل ہیں!
“محبت ملکیت نہیں، احساس ہے، یقین ہے
عورت کوئی شے نہیں — وہ مکمل ہے، مکمل ذات”
“عزت اُس کے لباس میں نہیں
بلکہ مرد کی نگاہ کی خاموش شائستگی میں ہوتی ہے”
“محبت فرمانبرداری کی بنیاد پر نہیں
بلکہ برابری، عزت اور باہمی رضامندی پر قائم ہوتی ہے”
“حقیقی مرد دل جیتتا ہے، مانگ کر نہیں، حکم سے نہیں
بلکہ شائستگی کی طاقت اور آزادی دینے والے دل سے”
نظم میں علی ظفر نے عورت کے مقام، مرد کی تربیت اور معاشرتی برابری کو اُجاگر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیسا مرد ہے جو عورت کے انکار سے اپنی انا زخمی محسوس کرے؟
یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق قاتل خود بھی ٹک ٹاکر تھا اور مبینہ طور پر ثنا کی شہرت سے حسد کرتا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News