Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمیرا اصغر نے مرنے سے قبل کن افراد سے رابطہ کیا؟ اقرار الحسن نے 10 نام بتا دیے

Now Reading:

حمیرا اصغر نے مرنے سے قبل کن افراد سے رابطہ کیا؟ اقرار الحسن نے 10 نام بتا دیے
حمیرا اصغر نے مرنے سے قبل کن افراد سے رابطہ کیا؟ اقرار الحسن نے 10 نام بتا دیے

معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ حمیرا اصغر نے مرنے سے پہلے 10 افراد سے رابطہ کیا اور مدد مانگی لیکن کسی نے جواب نہ دیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہونے والی معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش کے حوالے سے روزانہ نئی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔

حالیہ انکشافات ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی ایک ویڈیو کے ذریعے سامنے آئے ہیں، جس میں انہوں نے اداکارہ کی آخری کوششوں اور موت سے جڑی اہم معلومات بیان کیں۔

اقرار الحسن کے مطابق اداکارہ نے 7 اکتوبر 2024 کو اپنی موت سے قبل 10 قریبی افراد کو پیغامات بھیجے، جن میں ان کے بھائی، قریبی دوست سلمان، محسن، عمران اور حسن شامل تھے، پیغامات میں صرف “ہیلو” اور بعد ازاں “میں تم سے بات کرنا چاہتی ہوں” جیسے مختصر جملے شامل تھے، مگر افسوسناک طور پر کسی نے بھی ان کا جواب نہیں دیا۔

اقرار الحسن نے بتایا کہ اداکارہ کا موبائل تین دن تک آن رہا اور کسی قسم کا جواب نہ ملنے کے بعد بند ہو گیا، جس سے ان کی موت کا وقت 7 سے 10 اکتوبر کے درمیان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ

Advertisement

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اس وقت برآمد ہوئی جب فلیٹ مالک کی جانب سے کرایہ نہ دینے پر عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرایا گیا۔

ابتدائی طور پر لاش کو ایک ماہ پرانا قرار دیا گیا لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا کہ یہ تقریباً 8 سے 10 ماہ پرانی ہے۔

پولیس تحقیقات: طبعی موت، حادثہ یا کچھ اور؟

پولیس نے واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ اداکارہ کی موت طبعی تھی، خودکشی یا قتل۔

اب تک کی تحقیقات کے مطابق اداکارہ کے کمرے سے متصل غسل خانے میں سرف میں بھیگے کپڑے ملے ہیں، جنہیں دیکھ کر پولیس کا ابتدائی اندازہ ہے کہ وہ شاید کپڑے دھونے کے دوران پھسل کر منہ کے بل گر گئیں، جس کے باعث موت واقع ہوئی۔

اہم شواہد

Advertisement

اداکارہ حمیرا اصغر منشیات استعمال نہیں کرتی تھیں۔

کمرے سے صرف ایک سگریٹ ڈبہ ملا جو ممکنہ طور پر کسی اور کا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے دعوے، سوشل ٹرینڈز چلانے والے فنکار حمیرا اصغر کی تدفین میں غائب

اداکارہ کا جم ٹرینر روزانہ 3 گھنٹے ورزش کرنے کی تصدیق کر چکا ہے۔

موبائل اور لیپ ٹاپ کے پاس ورڈز ایک ڈائری میں لکھے ملے، جس کے ذریعے پولیس نے ڈیٹا حاصل کیا۔

آگے کی تفتیش

Advertisement

پولیس اس کیس میں 63 افراد سے تفتیش کرے گی، جن میں سے 5 افراد کے بیانات پہلے ہی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

اداکارہ کو 10 اکتوبر تک چند افراد کی جانب سے جوابی پیغامات موصول ہوئے، جن میں ان کے ایک قریبی دوست اور عمارت کے چوکیدار شامل تھے، مگر وہ افراد مختلف تھے جنہیں اداکارہ نے مدد کے لیے پیغامات بھیجے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر