
شوبز انڈسٹری کی ایک اور روشن شخصیت خاموشی سے رخصت ہوگئی لیکن جاتے جاتے وہ کئی دلوں کو افسردہ کرگئی۔
اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی اچانک موت نے نہ صرف مداحوں کو غمزدہ کیا بلکہ ان چہروں کو بھی رنج میں مبتلا کردیا جن کے ساتھ ان کا تعلق کبھی خوشگوار نہیں رہا۔
اداکارہ مائرہ خان جن کا حمیرا کے ساتھ ریئلٹی شو ’’تماشہ‘‘ میں خاصا شدید اختلاف اور تنازع سامنے آیا تھا، وہ بھی اپنے جذبات چھپا نہ سکیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک مختصر مگر گہرے پیغام میں مائرہ نے حمیرا کی یاد تازہ کرتے ہوئے لکھا ’’ہم ایک مختصر وقت کے لیے ایک دوسرے کی زندگی میں شامل ہوئے، وہ وقت شاید تلخ تھا لیکن میں نے تمہارے اندر ایک بے باک، سچی اور زندہ دل لڑکی کو محسوس کیا۔ تمہاری موت کا سن کر دل کو دھچکا لگا۔ اللہ تمہیں اپنی رحمت میں جگہ دے‘‘۔
خیال رہے کہ حمیرا اصغر نے 2013 میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا، بعد ازاں ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا لیکن انہیں اصل شہرت 2022 کے ریئلٹی شو ’’تماشہ‘‘ سے ملی۔ شو میں وہ اکثر الگ تھلگ نظر آئیں اور ان کی دیگر کنٹیسٹنٹس سے جھڑپیں موضوعِ بحث رہیں۔
شو کا سب سے یادگار واقعہ وہ تنازع تھا جو حمیرا اور مائرہ خان کے درمیان پیش آیا۔ کچن میں ہونے والی ایک گرما گرم بحث ہاتھا پائی میں بدل گئی، یہاں تک کہ مائرہ کا نقلی دانت بھی گر پڑا۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی اور دونوں کو متضاد ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
لیکن وقت نے ثابت کیا کہ اسکرین پر تلخیاں دل کی کدورت میں بدلنا ضروری نہیں۔ حمیرا کی خاموش موت نے شوبز کی چمک دمک کے پیچھے چھپے تنہائی کے سائے، اندرونی جدوجہد اور جذباتی تنہائی کو بے نقاب کیا۔
ان کا سفر شہرت کی تلاش میں تھا لیکن اصل پہچان شاید ان کی انسانیت، خلوص اور اکیلے پن سے مقابلہ کرنے کی ہمت تھی۔ اب ان کے جانے کے بعد وہ لوگ بھی نم آنکھوں سے یاد کر رہے ہیں جو کل ان کے مخالف تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News