Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمیرا اصغر کے اکاؤنٹ میں موجود رقم کتنی؟ پُراسرار موت اور بھی الجھ گئی

Now Reading:

حمیرا اصغر کے اکاؤنٹ میں موجود رقم کتنی؟ پُراسرار موت اور بھی الجھ گئی
حمیرا اصغر کے اکاؤنٹ میں موجود رقم کتنی؟ پُراسرار موت اور بھی الجھ گئی

کراچی میں گزشتہ ہفتے معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی نو ماہ پرانی لاش ان کے فلیٹ سے نہایت خراب حالت میں برآمد ہوئی، جہاں وہ تنہا کرائے پر مقیم تھیں۔ واقعہ اُس وقت سامنے آیا جب مکان مالک کی درخواست پر عدالتی بیلف فلیٹ خالی کرانے کے لیے پہنچا۔

اداکارہ کی پُراسرار موت نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے جن کے جوابات تاحال سامنے نہیں آئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، تاہم اب تک کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچا جا سکا۔

تازہ ترین پیشرفت میں پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کے ایک نجی بینک اکاؤنٹ میں تقریباً 4 لاکھ روپے موجود تھے۔ ساتھ ہی ان کے اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مالی طور پر پریشان نہیں تھیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: حمیرا اصغر کی پراسرار موت: کیا نئے شواہد نیا پنڈورا باکس کھولیں گے؟

ایک تفتیشی افسر کے مطابق دیکھنے میں یہی آتا ہے کہ وہ مالی اعتبار سے مستحکم تھیں لیکن ممکنہ طور پر ذہنی یا جذباتی تنہائی کا شکار ہو سکتی تھیں۔

اداکارہ کی تنہائی میں موت اور طویل عرصے تک کسی کو خبر نہ ہونا، معاشرتی رویوں پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ رہا ہے،  حکام واقعے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ مجرمانہ پہلو کو نظر انداز نہ کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر