Advertisement
Advertisement
Advertisement

اکیلا پن اور خاموش موت کا خوف! فنکار برادری نے نیا سسٹم قائم کرلیا

Now Reading:

اکیلا پن اور خاموش موت کا خوف! فنکار برادری نے نیا سسٹم قائم کرلیا
اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد شوبز انڈسٹری کا اجتماعی ردعمل

کراچی: شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی پر اسرار موت اور کئی ماہ بعد ان کی لاش کی برآمدگی نے شوبز حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔

اس افسوسناک واقعے نے نہ صرف انڈسٹری سے جڑے افراد بلکہ تنہا زندگی گزارنے والے دیگر افراد کو بھی گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

کراچی جیسے مصروف شہر میں ایک اپارٹمنٹ میں اکیلی رہائش پذیر حمیرا کی لاش نو ماہ تک فلیٹ میں پڑی رہی اور کسی کو خبر نہ ہوئی جو کہ ایک سماجی المیے کی عکاسی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی میت لینے کراچی پہنچ گئے

اس واقعے نے انسانی تعلقات، باہمی رابطے اور پڑوسیوں کے درمیان رابطے کی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کردیا ہے۔

اداکاروں کی جانب سے رابطہ مہم کا آغاز

اداکارہ سونیا حسین نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ حمیرا اصغر کی تنہائی میں موت کے بعد شوبز انڈسٹری میں ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

Advertisement

سونیا حسین نے بتایا کہ اس گروپ کا مقصد انڈسٹری سے جڑی لڑکیوں، میک اپ آرٹسٹس، تکنیکی عملے اور دیگر اکیلے رہنے والے افراد کے درمیان رابطے کا مؤثر نظام قائم کرنا ہے۔

سونیا حسین کے مطابق وہ خود بھی حمیرا کی آخری رسومات کی ذمہ داری لینے کے لیے پولیس سے رابطے میں تھیں لیکن پولیس نے بتایا کہ لاش صرف قریبی رشتہ داروں کے حوالے کی جاسکتی ہے۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ حمیرا کے بھائی اور بہنوئی کراچی آ رہے ہیں۔

سینئر فنکار بھی سرگرم عمل

سونیا حسین کہتی ہیں کہ سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے بھی اس معاملے پر ان سے رابطہ کیا اور اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔ اس کے علاوہ یاسر حسین اور انڈسٹری کی تنظیم بھی اس سلسلے میں سرگرم ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کے والد سے بول نیوز کا ٹیلیفونک رابطہ؛ اہم انکشافات

اجتماعی ذمہ داری کا وقت آگیا ہے

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ صرف ایک تنظیم پر انحصار نہ کیا جائے بلکہ ہر فرد کو انفرادی طور پر آگے بڑھنا ہوگا۔ ہم سب کو چاہیے کہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پڑوسیوں، دوستوں اور ساتھیوں کی بھی خبر گیری کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہر شخص روزانہ کم از کم پانچ افراد کی خیریت دریافت کرے اور ان کی ضروریات کا پوچھے تو ایسے المناک واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر