Advertisement
Advertisement
Advertisement

منیب بٹ کا ’یومِ عاشورہ‘ پر خلوص بھرا عمل دل چھو گیا

Now Reading:

منیب بٹ کا ’یومِ عاشورہ‘ پر خلوص بھرا عمل دل چھو گیا
منیب بٹ کا ’یومِ عاشورہ‘ پر خلوص بھرا عمل دل چھو گیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنی بیٹی امل کے ہمراہ نیاز تقسیم کرتے ہوئے ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

محرم الحرام کی 9 اور 10 تاریخ کو عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، ملک بھر میں شیعہ برادری کی جانب سے نوحہ خوانی، مجالس، ماتمی جلوس اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ ستارے بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہوئے، جن میں ریشم، نوید رضا، عمران عباس سمیت منیب بٹ بھی شامل ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں منیب بٹ کو سیاہ لباس میں اپنی بیٹی امل کے ساتھ نیاز (حلیم) تقسیم کرتے دیکھا گیا، دونوں والد اور بیٹی کی ٹوئننگ نے صارفین کے دل جیت لیے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

منیب بٹ نہ صرف بڑوں میں حلیم تقسیم کرتے نظر آئے بلکہ انہوں نے بچوں میں چیزیں بھی بانٹی، جس سے ان کا جذبہ خدمت اور عقیدت نمایاں ہوا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں “ہر زمانہ میرے حسین کا ہے” کے الفاظ شامل کیے، جس سے ویڈیو مزید اثر انگیز بن گئی۔

Advertisement

 ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے بھی منیب بٹ کے اس جذبے اور عمل کو خوب سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر