Advertisement
Advertisement
Advertisement

ربیکا خان اور حسین ترین کی نکاح کی تقریبات پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟ اہم انکشاف

Now Reading:

ربیکا خان اور حسین ترین کی نکاح کی تقریبات پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟ اہم انکشاف
ربیکا خان اور حسین ترین کی نکاح کی تقریبات پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟ اہم انکشاف

گزشتہ ماہ جون کے آخر میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والے مشہور سوشل میڈیا اسٹارز اور کانٹینٹ کریئیٹرز ربیکا خان اور حسین ترین کی نکاح کی تقریبات پر 1.5 کروڑ روپے خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نکاح کی تقریبات کے دوران دونوں نے اپنی مایوں اور ڈھولکی سمیت مختلف رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو خاصی وائرل ہوئیں۔

اس موقع پر حسین ترین نے اپنے نئے ولاگ میں اپنی نکاح کی تقریبات سے متعلق دلچسپ دعوے کیے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Rabeeca Khan (@rabeecakhan)

Advertisement

حسین ترین نے کہا کہ انہوں نے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے زیادہ پروسیجرز یا میک اپ نہیں کروایا بلکہ قدرتی انداز کو ترجیح دی۔

انہوں نے بتایا کہ آنکھوں میں لگائے گئے لینسز بھی دو ہزار روپے کے تھے، جو ان کے مطابق بالکل معمولی خرچ تھا۔

Advertisement

ٹک ٹاکر نے کہا کہ لوگوں نے ان کے میک اپ اور لینسز پر سخت تنقید کی، جو انہیں دکھ پہنچاتی ہے، خاص طور پر جب انہوں نے تقریب میں مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ دو ہزار روپے کے لینسز پر تنقید کر رہے ہیں، انہیں میری تقریب پر خرچ کی گئی ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم نظر نہیں آتی۔

Advertisement

حسین ترین نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ انہیں مزید ٹرول کرنا بند کیا جائے اور اپنی زندگی اپنی مرضی سے جینے کی اجازت دی جائے۔

Advertisement

آخر میں حسین ترین نے ولاگ میں اپنے آپ کو ایک شریف اور نیک بندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کی منفی باتوں سے متاثر نہیں ہونا چاہتے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر