Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس کی بحالی اور پھر بندش، اصل وجہ کیا؟

Now Reading:

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس کی بحالی اور پھر بندش، اصل وجہ کیا؟
بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس کی بحالی اور پھر بندش، اصل وجہ کیا؟

بھارت میں پابندی کے شکار کئی پاکستانی اداکاروں اور اداکاراؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اچانک بحالی اور پھر دوبارہ بندش نے جہاں صارفین کو حیرت میں ڈال دیا، وہیں اس صورتحال کے پیچھے کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔

گزشتہ روز بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اچانک اپنی ٹائم لائن پر پاکستانی فنکاروں کی پوسٹس دیکھیں، جن میں دانش تیمور، احد رضا میر، ماورا حسین اور یمنیٰ زیدی شامل تھے۔

ان فنکاروں کے اکاؤنٹس تک رسائی بغیر کسی وی پی این کے ممکن ہوگئی تھی، جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ ان پر عائد سوشل میڈیا پابندیاں غیراعلانیہ طور پر ختم کردی گئی ہیں۔

تاہم چند ہی گھنٹوں بعد ان اکاؤنٹس پر دوبارہ رسائی بند کردی گئی، جس سے بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور مبصرین میں تشویش اور قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں۔

اب بھارتی حکومت کی جانب سے اس صورتحال پر باضابطہ وضاحت سامنے آگئی ہے۔

Advertisement

 بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے اس تبدیلی کو “تکنیکی مسئلہ” قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ اکاؤنٹس عارضی طور پر بحال ہوئے تھے اور کوئی پالیسی تبدیلی یا دانستہ اقدام اس کے پیچھے نہیں تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں متعدد پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف اوقات میں رسائی محدود یا مکمل طور پر بند کی جاتی رہی ہے، جو بیشتر اوقات دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں دیکھے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر