Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کی ضمانتی رہائی، کیا شرائط طے ہوئیں؟

Now Reading:

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کی ضمانتی رہائی، کیا شرائط طے ہوئیں؟
سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کی ضمانتی رہائی، کیا شرائط طے ہوئیں؟

معروف تاجک گلوکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عبدو روزق کو ہفتے کے روز دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ عبدو روزق کو مونٹی نیگرو سے دبئی پہنچنے پر حراست میں لیا گیا تھا، اب انکو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے جبکہ مبینہ طور پر ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم یہ تمام تفصیلات تاحال کسی سرکاری ذریعے سے تصدیق شدہ نہیں ہیں۔

دبئی میڈیا آفس نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا اور نہ ہی دبئی پولیس کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد عبدو روزق نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ دبئی میں 12 جولائی کو ہونے والے انڈیا انٹرنیشنل انفلوئنسر ایوارڈز میں شرکت کرتے نظر آ رہے ہیں، تاہم ویڈیو میں گرفتاری سے متعلق کوئی ذکر موجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ عبدو روزق، جو ہارمونی مسائل کے باعث قد میں پست ہیں، دبئی میں مقیم ہیں اور یو اے ای کا گولڈن ویزا رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا، میوزک اور معروف ریئلٹی شو “بگ باس 16” کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی۔

2024 میں انہوں نے باکسنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور برطانیہ میں اپنا ریسٹورنٹ برانڈ “حبیبی” متعارف کروایا، اسی سال بھارت میں وہ ایک منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کا سامنا بھی کر چکے ہیں، تاہم ان کے خلاف کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر