Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا کومل میر نے فلرز یا بوٹاکس کروائے؟ اداکارہ نے حقیقت بتادی

Now Reading:

کیا کومل میر نے فلرز یا بوٹاکس کروائے؟ اداکارہ نے حقیقت بتادی
کیا کومل میر نے فلرز یا بوٹاکس کروائے؟ اداکارہ نے حقیقت بتادی

معروف اداکارہ اور ماڈل کومل میر نے اپنی حالیہ جسمانی تبدیلی سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت پیش کر دی ہے۔

کومل میر ان دنوں اپنے بدلے ہوئے چہرے اور جسمانی ساخت کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، ان کی تازہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں کہ انہوں نے ممکنہ طور پر فلرز یا کسی میڈیکل پروسیجر کے ذریعے اپنی شکل و جسامت میں تبدیلی کی ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں کومل میر نے ان تمام افواہوں کی سختی سے تردید کی اور واضح کیا کہ ان کا چہرہ یا جسم کسی مصنوعی طریقے سے تبدیل نہیں ہوا۔
Komal Meer Addresses Face Change In Detail

انہوں نے بتایا کہ میں ہمیشہ کم وزن کا شکار رہی ہوں اور کھانے پینے سے متعلق مسائل کا سامنا رہا لیکن حالیہ دنوں میں خوراک میں بہتری لا کر میں نے قدرتی طور پر 6 کلو وزن بڑھایا ہے، جو خاص طور پر چہرے پر واضح ہو رہا ہے۔

Advertisement

کومل نے مزید انکشاف کیا کہ مجھے ایک فلم کی پیشکش ہوئی تھی جس کے لیے ہدایتکاروں نے مشورہ دیا کہ بڑی اسکرین پر بہتر نظر آنے کے لیے جسمانی طور پر صحت مند دکھائی دینا ضروری ہے، ورنہ میں اسکرین پر چھوٹی نظر آؤں گی اور اسی مشورے پر عمل کرتے ہوئے میں نے خوراک میں اضافہ کیا۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب میں خود کو پہلے سے زیادہ خوبصورت، توانا اور پراعتماد محسوس کرتی ہیں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہوں، میں اب اپنی زندگی دوسروں کی رائے کی پرواہ کیے بغیر اپنی مرضی سے گزار رہی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر