
اسلام آباد: پاکستان کی شوبز انڈسٹری حال ہی میں دو افسوسناک سانحات سے دوچار ہوئی، جب معروف فنکارائیں حمیرا اصغر اور عائشہ خان افسوسناک حالات میں انتقال کر گئیں۔
ان کی لاشیں کئی دن بعد ان کے فلیٹس سے برآمد ہوئیں، جس نے انڈسٹری میں موجود دباؤ، تنہائی اور سماجی بے حسی پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
اس دلخراش واقعے کے بعد معروف فنکار توثیق حیدر اور لیلیٰ زبیری نے اسلام آباد میں “ایکٹ پاکستان” کے تعاون سے ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں فنکاروں، اینکرز اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تقریب میں مرحومہ فنکاراؤں کی مغفرت اور ان کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
شرکاء نے اس موقع پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحات ایک بڑا معاشرتی المیہ ہیں، جن پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی اس دعا اور یکجہتی کے اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ اللہ مرحومہ بہنوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے جبکہ ایک اور نے کہا کہ یہ فنکار برادری کی جانب سے ایک مثبت قدم ہے۔
تاہم کچھ صارفین نے دکھ بھرے انداز میں یاد دلایا کہ ایسی دعائیں اور احساسات اس وقت بھی اہم ہوتے ہیں، جب یہ لوگ زندہ ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News