Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت پر شوبز انڈسٹری افسردہ

Now Reading:

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت پر شوبز انڈسٹری افسردہ
اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت پر شوبز انڈسٹری افسردہ

معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے ایک ماہ پرانی لاش کی برآمدگی نے شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

ساتھی فنکاروں اور انڈسٹری سے جڑے افراد کی جانب سے افسوس اور دکھ کے شدید جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ اس واقعے نے ایک بار پھر فنکاروں کی ذہنی صحت سے جڑے مسائل کو نمایاں کر دیا ہے۔

اداکارہ امر خان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام میں حمیرا کی موت کو دل دہلا دینے والا قرار دیا اور کہا کہ یہ حادثہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں دباؤ اور ذہنی تناؤ کس حد تک جان لیوا ہو سکتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Advertisement

انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو اپنی ذہنی صحت کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، خود پر رحم کریں اور جب ضرورت ہو تو مدد لینے سے نہ ہچکچائیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ڈیفنس میں فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی ایک ماہ پرانی لاش ملی

دوسری جانب اداکارہ ماورا حسین نے بھی اس المناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی دباؤ یا مسئلے سے گزر رہے ہیں تو براہ کرم بات کریں، میں سننے اور سمجھنے کے لیے ہمیشہ موجود ہوں، ہمیں اب بغیر کسی فیصلے یا ججمنٹ کے ایک دوسرے کا سہارا بننا ہوگا۔

ان بیانات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انڈسٹری میں ذہنی صحت پر گفتگو کی فوری اور سنجیدہ ضرورت ہے، تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سینئر اداکارہ عائشہ خان کی دو ہفتے پرانی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جس نے انڈسٹری میں تشویش کی ایک اور لہر دوڑا دی تھی۔

فنکار برادری، ماہرین اور مداحوں کا مطالبہ ہے کہ شوبز انڈسٹری میں نہ صرف ذہنی دباؤ کے حوالے سے آگاہی بڑھائی جائے بلکہ فنکاروں کے لیے سپورٹ سسٹمز بھی قائم کیے جائیں تاکہ کوئی اور زندگی یوں خاموشی سے نہ بجھ جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر